صوبے میں عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کیے:نگران وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(آن لائن) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے کہا کہ سندھ کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع فراہم کیے مکمل سکیورٹی بھی دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا سے ملاقات کے دوران کیا۔جس میں صوبے میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نگران صوبائی و زیر کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتخابات کے دوران حالات پر قابو اور امن و امان بحال رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور اقدامات کیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کے سلسلے میں اپنی انتخابی مہم چلانے میں سازگار ماحول فراہم کرتے مکمل سکیورٹی بھی فراہم کی ۔ انہوں نے کچھ امیدواروں کی ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کو پریشانی کا سبب قرار دیتے ہدایت کی کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایک باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...