متحدہ عرب امارات کے شہزادے نے قطر میں پناہ کیلئے درخواست دے دی

نیویارک (آئی این پی )امریکی معروف اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰٗ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا شہزادہ شیخ راشد بن حمد الشرقی قطر میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، ابو ظہبی کے حکمران سے اختلافات کے سبب جان کا خطرہ ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہزادے شیخ راشد بن حمد الشرقی نے خلیجی ریاست قطر پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے۔ پرنس الشرقی متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست فجیرہ کے امیر کے بیٹے ہیں۔ وہ سولہ مئی کو قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے تھے۔ الشرقی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے کیونکہ ابو ظہبی کے حکمران سے وہ بعض معاملات پر شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں سات ریاستیں شامل ہیں اور ابو ظہبی سب سے امیر ریاست تصور کی جاتی ہے۔ قطر کے اپنی ہمسایہ ریاست یو اے ای کے ساتھ گزشتہ برس سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...