ماڈل ٹائون، گھریلو ملازم نے قرض خواہوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

لاہور (نامہ نگار+ نمائندگان) ماڈل ٹائون کے علاقہ میں28 سالہ گھریلو ملازم نے قرض خواہوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ ڈی بلاک کی ایک کوٹھی میں حویلی لکھا اوکاڑہ کا 28سالہ عابدملازم تھا۔ عابد نے کافی لوگوں سے قرض لے رکھا تھا۔جس پرقرض خواہ اس سے رقم واپسی کا تقاضاکر رہے تھے۔عابد قرض واپسی کے لئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھا۔گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہوکر سرونٹ کوارٹر میں لگے پنکھے کے ساتھ رسی لٹکا کر اس سے گلے میں پھندا لے لیا۔ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار پرنعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ دریں اثناء دیگر شہروں میں دو شادی شدہ خواتین سمیت 5افراد نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیصل آباد میں28سالہ عبدالواحد، ساہیوال میں 30سالہ محنت کش غلام مصطفی نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ جنڈانوالہ میں شادی شدہ خاتون اقصیٰ نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سیالکوٹ میں تین بچوں کی ماں سمیرا بی بی، جڑانوالہ کے شہباز نے اہلخانہ سے جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔

ای پیپر دی نیشن