برطانوی شہزادہ چارلس اور ولیم کا ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے انکار

Jul 17, 2018

لندن (صباح نیوز) برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا،اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک ویڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژ کردیاتھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔

مزیدخبریں