بیت المقدس اور مراکش کا وجدہ جڑواں شہر قرار

رباط (اے این این )فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس اور مراکش کے مشرقی شہر وجدہ کو جڑواں شہر قرار دیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق دونوں شہروں کو جڑواں قرار دینے کا مقصد القدس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اس کے اسلامی تاریخی اور عرب تشخص کا دفاع کرنا ہے۔القدس اور وجدہ شہروں کو جڑواں قرار دینے کے لیے یاداشت پر فلسطینی وزیربرائے ثقافت ایھاب بسیسو اور ان کے مراکشی ہم منصب محمد الاعرج نے دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...