لاہور (پ ر) جامع مسجد سلطان الفقرا سیدآباد شریف 43 ر ب کوٹلہ خورد شاہ کوٹ روڈ سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب میں پیر سید مظفر اقبال شاہ بخاری کے زیر اہتمام محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر مجید نظامی اور مسز ریحانہ مجید نظامی کے ایصال ثواب کے لئے 26 قرآن پاک، 48 سپاروں، 10 ہزار کلمہ شریف اور 21 ہزار بار درود پاک پڑھا گیا اس کا ثواب مرحومین کو پہنچایا گیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کرائی گئی۔
ڈاکٹر مجید نظامی، مسز ریحانہ مجید نظامی کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد
Jul 17, 2018