بکھری ہوئی خوبصورتی کو سمیٹ کر یکجا کرنے کا نام آرٹ ہے،پروفیسر محمد علی

ملتان(نیوز رپورٹر) معروف دانشور اور پروفیسر محمد علی نے کہا ہے کہ زندگی بکھرے ہوئے رنگوں‘ پریشان واقعات اور بے ترتیب آوازوں کا نام ہے۔ بکھری ہوئی خوبصورتی کو سمیٹ کر یکجا کرنے کا نام آرٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹ کونسل کے زیراہتمام پانچ روزہ تھیٹر ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپ پر 3 مہینے بعد منعقد کی جائے گی جس کا مقصد تھیٹر کے معیار میں بہتری لانا ہے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں 25 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ تھیٹر ٹریننگ ورکشاپ 20 جولائی تک جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...