اس بار وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا. نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ابھی یہ کینسر اپنے بالکل ابتدائی اسٹیج پر ہے۔گذشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انھوں نے سرجری کے ذریعے ٹیومر سے جان چھڑا لی تھی۔ این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کے کینسر کا آپریشن ہوسکتا ہے، حالیہ آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ہیڈلی کو ایک مرتبہ پھر کیموتھراپی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔