پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوکیس میں عالمی عدالت انصاف میں اپنا جواب جمع کرادیا،چارسوسے زائد صفحات پرمبنی جواب دفترخارجہ میں ڈائریکٹرانڈیا ڈاکٹرفریحہ بگٹی نے جمع کرایا.اس موقع پرہیگ میں پاکستانی سفارت خانے کے افسروسیم شہزاد بھی موجود تھے۔ پاکستانی جواب کونئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مشترکہ طورپرمرتب کیا.پاکستان نے گذشتہ جواب تیرہ دسمبردوہزارسترہ کوجمع کرایا تھا جبکہ یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے.سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی جواب میں بھارتی سوالات اوراعتراضات کاتفصیل سے جواب دیا گیا ہے.
بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیوکیس میں پاکستان نے اپنا جواب الجواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا
Jul 17, 2018 | 23:30