اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران اور تنظیم تاجران دونوں نے ٹریڈرز الائنس کے ساتھ معاہدہ کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت حقیقی نمائندوں سے مذاکرات کرے یا غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے لئے تیار رہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے راہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ ٹریڈرز الانس تاجروں کی تنظیم نہیں یہ حکومتی تنظیم ہے، ٹریڈرز الائنس موجودہ حکومت کا خوشامدی ٹولہ ہے۔ یہ خوشامدی ٹولہ ماضی کی حکومتوں سے بھی اسی طرح فائدے اٹھاتا رہا ہے۔ تاجروں کے 13 نکات پر مشتمل مطالبات ایف بی آر کے پاس موجود ہیںٹریڈرز الائنس کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ تنظیم تاجران کے راہنما کاشف چودھری نے کہا کہ ہمارا اس معاہدہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے مطالبات جوں کے توں موجود ہیں ، وزیراعظم سے کہا ہے کہ وہ خود تاجروں سے مذاکرات کریں ورنہ ایک دو روز میں غیرمعینہ شٹر ڈائون کا اعلان کر دیا جائے گا۔
معاہدہ مسترد‘ ٹریڈرز الائنس حکومتی تنظیم حکومتی حقیقی نمائندوں سے مذاکرات کرے ورنہ ہڑتال کرینگے: تاجر تنظیمیں
Jul 17, 2019