ڈالر اوپن مارکیٹ میں 75 پیسے سونا 12 سو روپے تولہ مہنگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 7 پیسے مہنگا ہوکر 159 روپے 86 پیسے کا ہو گیا پیر کے روز انٹر بنک میں کارو و بار کے آغاز سے ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تصدیق میں اضافہ دیکھنے میں آیا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری طرف سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی سولہ قیمت میں 1200 روپے کا اظافہ ہو گیا فی تولہ سونے کی قیمت 83 ہزار 800 روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...