جسٹس (ر) افتخار کے بیٹے کیخلاف کارروائی کی جائے: پاکستان بار کا نیب کو خط

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل سید امجد شاہ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کے خلاف کارروائی کے لیے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ برابری کے سطح پر سب کا احتساب ہونا چاہیے، ارسلان افتخار کے خلاف کرپشن کا مقدمہ نیب میں زیر التوا ہے، نیب کو ارسلان افتخار کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ نے بھجوایا تھا، اس لئے ارسلان افتخار کے خلاف کرپشن کے مقدمے کی تحقیقات کر کے اسے منتقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...