قرضوں کے بوجھ تلے دبی کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی،وزیر خارجہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی۔ قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ، قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا، معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن