فائنل میں شکست پر صدمہ ‘قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کرینگے : جسینڈرا آرڈرن

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے تسلیم کیا کہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے نتیجے سے صدمے میں ہیں اور کیوی مداحوں کا بھی یہی حال ہے، لہٰذا تصور کریں کہ کھلاڑیوں کا کیا حال ہو گا وہ تو اندر سے ٹوٹ چکے ہوں گے کہ اتنے قریب پہنچ کر وہ دوسری مرتبہ ٹرافی سے محروم رہ گئے۔لیکن اس کیساتھ ہی جسینڈرا آرڈرن کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائی اور وہ ملک و قوم کے ہیرو ہیں اس لئے وطن واپسی پر ان کا شاندار اور ناقابل فراموش استقبال ہونا چاہئے اور اس حوالے سے انہوں نے آکلینڈ کے میئر سے بات چیت بھی کر لی ہے۔ دیگر کیوی مداحوں کی طرح میں اب بھی میچ کے نتیجے سے صدمے میں ہوں۔ یہ ایک شاندار میچ تھا اور مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میں نے کبھی ایسا میچ دیکھا ہو، اس میچ کو تاریخ میں صرف اور صرف شاندار کھیل کی بنیاد پر یاد رکھا جائے گا اور نتیجے کے برعکس میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلی اور فائنل میں بھی ایسا ہی تھا۔

ای پیپر دی نیشن