لاہور( نامہ نگار ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے 34 لاکھ 78ہزار روپے مالی امدادکے چیک دو ریسکیورزکے خاندانوں کودیئے۔اس سلسلہ میںگزشتہ روزریسکیو ہیڈکواٹرزمیں تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے34لاکھ78ہزار روپے کے امدادی چیک دو ریسکیورز کے لواحقین کو دئیے ۔جن میںوفات پانے والے ریسکیورقیصر ریسکیو ڈرائیورکے لواحقین کو18 لاکھ 85 ہزار اوریونس سیکیورٹی گارڈ کی بیوہ راشدہ نورین کو بھی15لاکھ 92 ہزار سے زائد کے امدادی چیک دئیے ۔ قیصر ملتان میں ڈیوٹی دے رہے تھے 15دسمبر2017کو کار میں سفر کے دوران ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ یونس بھی ملتان میں الیکشن 2018 میںپاکستان آرمی کے ہمراہ سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران ٹریفک حادثہ میں شدیدزخمی ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے۔