ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی جانب سے 11 ویں سکیل کے سب انجنیئر کو 10 ویں میں ریٹائرڈ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 11 ویںسکیل کے سب انجنیئر کو 10 ویںسکیل میں ریٹائرڈ کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے رانا پرویز اقبال کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ نے 11 ویںسکیل میں بھرتی کر کے 10 سکیل میں ریٹائرڈ کر دیا ترقی دینے کی بجائے تنزلی پر ریٹائرڈ کرنا قوانین کے منافی ہے عدالت لوکل گورنمنٹ کو سکیل گیارہ کے متعلق بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...