بیوی کو قتل اور کمسن بیٹے کو زخمی کرنے والا ملزم بھی ہسپتال میں دم توڑگیا

Jul 17, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)باغبانپورہ کے علاقہ میں چھریوں کے وارکرکے بیوی کو قتل اور کمسن بیٹے کو زخمی کرنے والا ملزم بھی ہسپتال میں دم توڑگیا،ہسپتال میں زخمی بچے کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر چھریوں کے وارکرکے اپنی بیوی رابعہ کو قتل اور بیٹے سعد کو زخمی کردیا تھا۔

مزیدخبریں