تیزاب گردی کے ملزم کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، جسٹس مامون رشید شیخ

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تیزاب کی خرید و فروخت کیلئے قوائد و ضوابط کیلئے قانون سازی کے حوالے سے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ، قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ اشترعباس، ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساجد علی اعوان سمیت دیگر افسران، جوڈیشل افسران اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے بلاشبہ تیزاب گردی قتل سے بڑا جرم ہے کیونکہ قتل ہونے والا ایک دفعہ مرتا ہے لیکن تیزاب گردی کا شکار روزانہ کئی مرتبہ مرتا ہے فاضل قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ بازار میں تیزاب کی عام اور آسان دستیابی باعث تشویش ہے گھروں میں استعمال ہونے والا عام تیزاب بھی بہت خطرناک نوعیت کا ہوتا ہے جسٹس مامون رشید شیخ کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے شکار متاثرین خصوصا خواتین کو معاشرے کی خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے انکے فزیکل علاج کے ساتھ ساتھ ذہنی کونسلنگ بھی ضروری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...