لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے گزشتہ روزتھانہ نولکھاکا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ان کی ملاقا ت فرنٹ ڈیسک پر اپنے ساز و سامان کی گمشدگی رپورٹ کے لئے آنے والے اٹک کے شہری وقاص سے ہوئی۔جس کے پاس اٹک جانے کیلئے کرایہ کے پیسے بھی نہ رہے تھے ۔ اشفاق خان نے اپنی جیب سے مسافر وقاص کی مالی مدد کرتے ہوئے اسے اٹک واپسی کے لئے بس کے کرایہ کی رقم دی۔اشفاق خان نے پولیس ملازمین کو مسافر شہری کو گھر واپس جانے کے لئے بحفاظت بس سٹینڈ پر پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔اشفاق خان نے تھانہ نولکھا کے رپورٹنگ روم،لاک اپ، بیرک اور دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ میں ایس ایچ او، فرنٹ ڈیسک اور حوالات میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے فنکشنل ہونے کی بھی ہدایت کی اور تھانہ کے سٹاف کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آن جاب بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے تھانہ نولکھا کا ریکارڈ اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ نولکھاکا اچانک دورہ، شہری کوبس کرایہ دیا
Jul 17, 2019