لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکار علی ظفرکی جانب سے میشاء شفیع کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علی ظفرکو آئندہ سماعت پر جرح کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8اگست تک ملتوی کردی، عدالت نے علی ظفر سمیت بارہ گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی ہیں، فلم سٹار علی ظفر نے حراسگی کا الزام لگانے پر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، دعوی میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے جھوٹے الزامات عائد کیے، الزامات سے ساکھ متاثر ہوئی۔