سیاست کوبند گلی میں لے جاناحکمرانوں کی ناکامی ہے:راناجمیل احمد منج

Jul 17, 2019

رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ سیاست کو بند گلی میں لے جانا حکمرانوں کی ناکامی ہے،حکمرانوں کو عوام کی چیخیں نہیں آئی ایم ایف کے احکامات سنائی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کی بجائے حکومت ہر وقت جنگ پر آمادہ رہتی ہے، ابھی تو عوام نے کوئی احتجاج بھی نہیں کیا مگر حکومت کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، آئی ایم ایف کی ایما پر ظالمانہ اقدامات کے ذریعے عوام برباد اور ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وطن عزیز کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن اب پاکستانی معیشت کو ریورس گیئر لگ چکا ہے۔

مزیدخبریں