صحافی کالونی کا انتظامی کنٹرول 9 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کے سپرد، ارشد انصاری کنوینر مقرر

لاہور (پ ر) حکومت پنجاب نے 12 سال میں پہلی بارصحافی کالونی ہربنس پورہ کے انتظامات کیلئے لاہور پریس کلب کے نمائندوں پنجاب جرنلسٹ ہاوُنگ فاؤنڈیشن کے افسروں اور کالونی کے منتخب رہائشی نمائندوں پر مشتمل 9 رکنی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے بعد صحافی کالونی کے روز مرہ کے انتظامات مشترکہ کمیٹی چلائے گی پی جے ایچ ایف کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے سیکرٹری پی جے ایچ ایف کے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے جبکہ فنانس سیکرٹری پی جے ایج ایف کے اسٹیٹ آفیسر وسیم بھٹی ہوں گے ممبران میں سے کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو ممبر ازالہ شکایات (ریڈرسل آف گریونسز) کلب کے سیکرٹری زاہد عابد ممبر سکیورٹی نعمان یاور ممبر یوٹیلٹی سروسز خواجہ نصیر ممبر ویسٹ کولیکشن اینڈ سٹریٹ سویپنگ سروسز ساجد ضیاء ممبر مرمت و بحالی روڈز اور سرسبز ایریا جبکہ پی جے ایچ ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (او اینڈ ایم) حسیب افضل ممبر ٹیکنیکل ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن