فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بدر نہر میں شگاف پڑنے سے برساتی پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا شہریوں کے مطابق بدو نہر کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارش کے پانی میں اضافہ ہونے کے باعث طیبہ ٹائون کے قریب نہر میں شگاف پڑ جانے سے پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پانی کے داخل ہونے سے لوگوں کا قیمتی سامان پانی میں ڈوب گیا۔