لاہور (لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ملک وقوم کے اثاثوں کو بے دریغ لوٹ کراپنے ذاتی مفادات کی ایسی منڈیاں چمکائیں کہ جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے،ملک کو آج بے تحاشہ قرض،غربت،جہالت، بدعنوانی اور بے روزگاری کے چنگل میں پھنسا کر ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی خود ساختہ جمہوریت کی چھتری تلے سب بدعنوان سیاستدان اکٹھے ہو کراحتساب سے بچ نکلنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے جھوٹ اور غبن نے ملکی وقار کو خطرے میں تو ڈالا ہی تھا اور اب ان کی صاحبزادی مریم صفدر جو حکومتی گاڑیاں استعمال کرتی رہیں اور عوام دوستی کے جھوٹے بلند و بالا دعوے بھی کرتی رہیں ۔