لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں فوڈ سٹریٹ میں روشنائی گیٹ کا چھوٹا داخلی دروازہ اپنی جگہ سے اکھڑ گیاتاہم دروازہ کی مرمت و بحالی کے لئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے جسے ایک سے دو روز میں واپس اصلی حالت میں لگا دیا جائیگا۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے ایک وضاحتی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سٹریٹ کا مذکورہ دروازہ برٹش عہد میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ اصلی روشنائی دروازہ جو مغلیہ دور میں تعمیر ہوا تھاتاہم فوڈ سٹریٹ میں موجود روشنائی دروازہ برٹش عہد کی تعمیر ہے۔