راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پروزیر اعظم عمران خان کی ہدائت پر مسافروں کے سامان کو پلاسٹک کور میں لپیٹنے کے میٹریل کی قیمت 75 سے85 فیصد کم کردی گئی سیکرٹری سی اے اے شاہ رخ نصرت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کردیں بڑے پلاسٹک بیگ کے نرخ 400 روپے جبہ چھوٹے بتگ کے نرخ 200 روپے تھے اب چھوٹے بڑے پلاسٹک بیگ کی قیمت یکساں 50 روپے کردی گئی جو ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل مسافروں کو دئے جائیں گے۔