راولپنڈی( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق امیدوارقومی اسمبلی این اے 60سجادخان نے کہاہے کہ ،بے حس ،محسن کش اور احسان فراموش وزیر ریلوے کودرست کرنے کی بجائے سیاسی نجومی بن کرپیش گوئیاں کررہے ہیں جبکہ ریلوے ملازمین اپنے مطالبات کیلئے ہڑتال پرہیں ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہورہی ہیں ٹرینوں کے سنگین حادثات پراستعفیٰ دینے کیلئے ضمیرکے بوجھ کی بات کررہے ہیں جبکہ عمران خان نیازی خواجہ سعدرفیق کے دورمیں ایک حادثہ پران سے استعفاٰ طلب کرتے تھے اب شیخ رشیدسے عمران خان کیوں استعفاٰ نہیں مانگ رہے ہیں شیخ رشیداحمدریلوے کوبہترکرنے کی بجائے اپنے محسنوں اوران کے بچوں کی کردارکشی کرنے میں لگے ہوئے ہیں اگران میں ذرا بھر سچائی کی کوئی رمک ہے توپیش گوئیاں کرنے کے بجائے قوم سے یہ عہدکریں کہ وہ 90دنو ں اگرریلوے کودرست نہ کرسکے تووزارت چھوڑدیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمسلم لیگ ن راولپنڈی کے کارکنوں کے ایک وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیاسجادخان نے کہاکہ نیب اپوزیشن کے آمدن سے زائداثاثوں کی چھان بین توکررہاہے لیکن بھابھڑابازارکی ایک تنگ گلی میں رہنے والے شیخ رشیدکے محل نماکوٹھیوں ،فتح جنگ کے فارم ہائوس اوردیگرجائدادوں کے بارے میں تحقیقات کیوں نہیں کرتا
شیخ رشیدریلوے کوبہترکرنے کی بجائے اپنے محسنوںکی کردارکشی کر رہے ہیں،سجادخان
Jul 17, 2019