ورلڈ کپ فائنل: امیتابھ بچن نے آئی سی سی قانون کا مذاق اڑا دیا

Jul 17, 2019

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ فائنل میں مقابلہ ٹائی ہونے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کو باؤنڈریز کی بنیاد پر چیمپیئن قرار دینے کے قانون پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن عظیم بالی وڈ فنکار امیتابھ بچن نے تنقید میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میچ میں مقابلہ 50اوورز میں ٹائی رہا اور پھر سپر اوور میں بھی مقابلہ ٹائی رہا جس کے بعد میچ میں زیادہ باؤنڈریز مارنے کی بنیاد پر انگلینڈ کو فاتح اور ورلڈ چیمپیئن قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں