استنبول (آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ترکی کے وزیر دفاع اولوسوآکر سے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ترکی کے وزیر دفاع اولوسوآکر کیساتھ ملاقات کی اور باہمی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر کی دعوت پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔
جنرل زبیر محمود حیات کی ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
Jul 17, 2019