نائیجیریا: قزاقوں کا بحری جہاز پر حملہ، 10 ترک ملازمین اغوا

انقرہ(انترنیشنل ڈیسک)ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی بندرگاہ پر قزاقوں نے مال بردار بحری جہاز میں سوار عملے کے 10 ترک ملازمین کو اغوا کرلیا۔خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک وزرات خارجہ نے بتایا کہ بحری جہاز کے عملے کو 13 جولائی کی شام کو یرغمال بنایا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ قزاقوں کی جانب سے جہاز چھوڑنے کے بعد اسے گھانا کی بندرگاہ ٹیما لے جایا گیا جہاں گھانا اور نائیجیریا کے حکام مغوی عملے کی واپسی کی کوششیں کررہے ہیں۔ترک وزرات خارجہ نے بتایا کہ بحری جہاز کے عملے کو 13 جولائی کی شام کو یرغمال بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن