آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی

Jul 17, 2019 | 10:21

ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی ہوگئیں، تاہم وہ 12 ستمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدوروں میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

خیال رہے کہ کرسٹین لیگارڈ 2011 سے ا?ئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ اب آئی ایم ایف کا بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

مزیدخبریں