امریکہ نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے کرتارپورراہداری منصوبے کاخیرمقدم کیاہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ یقینا اچھی خبرہے اور ہم اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسے ہراقدام کی مکمل حمایت کریں گے جس سے پاکستان اوربھارت کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ حاصل ہو۔