ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کےتحت عوام کو ترجیح بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی:خیبرپختونخوا حکومت

Jul 17, 2019 | 16:17

ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا حکومت اس سال کے آخر تک صوبے کے تیل و گیس کے شعبوں ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ شروع کرے گی۔ بدھ کے روز پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توانائی اور بجلی کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر حمایت اللہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ان علاقوں کے عوام کو ترجیح بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ مانسہرہ میں پن بجلی کے منصوبے کا تعمیراتی کام اس سال ستمبر میں شروع ہوگا۔یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا جس سے تین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی تک رسائی کے منصوبے کے تحت صوبے میں چھ سو سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے جبکہ آٹھ ہزار سکولوں اور 187 بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں