پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبھی کاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعدتیزی 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کوبھی کاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعدمحدودپیمانے پرتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس32900کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،47.40فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی،کاروباری حجم گذشتہ روزمنگل کی نسبت 19.58 فیصدکم رہا۔شیئرز کے کاروبارمیںتیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں7ارب47کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32835پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ توانائی،بینکنگ،کیمیکل،فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاری آئی  جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی33300کی حد بحال بھی ہوگئی تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں ایک فی صداضافے کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پر 33000کی نفسیاتی حد سے گرگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس9.97پوائنٹس اضافے سے32981.99پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس13.38پوائنٹس کمی سے 15578.42 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس26.06پوائنٹس کمی سے51712.13پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 27.97 پوائنٹس اضافے سے24226.72پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کو مجموعی طورپر308کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بدھ کو مجموعی طور پر 11 کروڑ15لاکھ58ہزار550شیئرزکاکارو بارہوا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 7 ارب 47کروڑ 34لاکھ 72ہزار502 روپے  بڑھ کر66کھرب88ارب71کروڑ37لاکھ55ہزا ر422روپے ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن