فرزند زرداری کا کرپشن پر بات کرنا قیامت کی نشانی: شہبازگل

Jul 17, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قیامت کی نشانی ہے فرزند زرداری کرپشن پر بات کر رہے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس‘منی لانڈرنگ اور ریاست کے تحائف کی چوری آپ کو ورثے میں ملی۔ 500 ارب سے زائد کے اثاثے بنانے والے خورشید شاہ سے جواب کون طلب کرے گا؟آصف زرداری اور فریال تالپور پر35 ارب کے کیس کا جواب کون دے گا؟۔ ڈاکٹر عاصم نے زرداری صاحب کیلئے462 ارب روپے کی کرپشن کی۔ آغا سراج درانی کی ایک ارب 60 کروڑکی کرپشن کا جواب کون دے گا؟

مزیدخبریں