بہاولپور + اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات شبلی فراز نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کو افواہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔انہیں وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا یا تبدیل نہیں کیا جا رہا۔