لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کے بیشتر علاقوں میں 860 روپے والے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قلت برقرار رہی۔ جن دکانداروں کے پاس 20 کلو آٹے کے تھیلے دستیاب تھے انہوں نے اپنی جاننے والے کسٹمرز کو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے میں فروخت کیا جبکہ بعض آٹا چکی مالکان نے چکی کے ایک کلو آٹے کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کر دیا۔ جس سے اسکا ریٹ65سے بڑھ کر 70 روپے ہو گیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ایک من گندم کی قیمت 2100 روپے ہو گئی ہے اس صورتحال میں ہم نقصان میں آٹا نہیں بیچ سکتے ہیں۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قلت برقرار ہے کیونکہ دکانداروں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا بیچ کر کوئی منافع نہیں مل رہا۔ اس لئے وہ 20 کلو آٹے کے تھیلے نہیں لے رہے۔
چکی آٹا 5 روپے کلو مہنگا‘ 20 کلو تھیلے کی قلت برقرار
Jul 17, 2020