سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان، چین پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا:ایران

تہران (آن لا ئن)ایران نے سی پیک کو علاقے کی ترقی اور تعاون کا شاہکار منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان چین بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دیگا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ( بی آر آئی) منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے، یہ منصوبے علاقائی ترقی خصوصاً پاکستان، چین اور ایران کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گے،سی پیک اور بی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی حمایت کا غیر معمولی اقدام تہران حکومت کی خارجہ پالیسی میں تبدیل کا اہم اشارہ ہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک اور بی آر آئی منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں، خصوصاً اسلامک ربپلک آف ایران، اسلامی رپبلک آف پاکستان اور پیپلز رپبلک آف چائنا، یہ منفرد ترقی کے منصوبے نہ صرف ہمارے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ علاقائی تعاون و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لیے سود مند ہیں۔یاد رہے کہ ایران نے گزشتہ روز چاہ بہار ویلے لائن منصوبے کو بھارت کے بغیر مکمل کرنے کا اعلان کیا ، بھارت اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ 4 سال پہلے طے پایا تھا اور منصوبے کے تحت افغان سرحد پر چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن تعمیر ہونی تھی لیکن بھارت کی جانب سے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے اور فنڈز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی تاہم ایران یہ پراجیکٹ مارچ 2022 تک خود مکمل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...