اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اس حوالے سے بیان میں کہا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئرکرنا چاہتا ہوں، آج پاکستان کو ایس سی او کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے، یہ سب حکومتی اقدامات، وزیراعظم کی کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا۔ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام، یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا، نوجوان اب ایس سی او کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہوسکیں گے اور سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں نوجوانوں کی شرکت ممکن ہوسکے گی۔ معاون خصوصی نے اس اہم پیشرفت پر وزیرخارجہ اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔