ملتان (خبر نگار خصوصی) اینیمل سیو موومنٹ کا ایک احتجاجی اجلاس خالد محمود قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا. اجلاس میں اس امر پہ شدید احتجاج کیاگیاکہ چکور پاکستان کا قومی پرندہ ہے۔ لیکن آجکل یہ پرندہ بیدریغ شکار ہو نے کی وجہ سے ناپید ہو تا جارہا ہے۔ بہت سے لوگ خوبصورت پرندوں کو مار رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو ظالم شکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔ اینیمل سیو موومنٹ پاکستان ظالم شکاریوں کے اس وحشیانہ رویے کی شدید احتجاج اور مذمت کرتی ہے۔ افزائش نسل کے موسم کے آغاز کے باوجود ، بااثر افراد اب بھی پرندوں کا شکار کر رہے ہیں۔ حکومت نے پرندوں اور جانوروں کے شکار کے لئے باقاعدہ لائسنس اور اجازت نامے جاری کر رکھے ہیں۔ اینیمل سیو موومنٹ پاکستان شکاریوں کے ظالمانہ فعل کی شدید مذمت اور پرندوں اور جانوروں کے قتل عام پہ احتجاج کرتی ہے۔
پاکستان کے قومی پرندے چکور کے بے دریغ شکار پر سماجی نتظیم کا احتجاج
Jul 17, 2020