ناجائز ٹیکس نہیں دینگے‘ ٹیوب ویلوں کے بقایا جات ختم کئے جائیں: چوہدری انور

ملتان (خبر نگار خصوصی) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین چوہدری محمد انور نے ضلعی صدور کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر مانے جائیں۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 12اگست 2020ء اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔پاکستان کسان اتحاد درج ذیل مطالبات کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا۔جعلی زرعی ادویات جو کہ 80%تیار ہو چکی ہیں جعلی زرعی ادویات پکڑ کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔بل بجلی واپڈا 5.35 روپے فی یونٹ کے حساب سے بنا کر دیئے جائیں۔ناجائز ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔بقایا جات ختم کیے جائیں۔اور ناجائز جرمانے ایوریج Dedectionنکال کر فوری خراب میٹر تبدیل کیے جائیں۔کسانوں پر درج نا جائز مقدمات حکومت پنجاب اپنے کیے گئے وعدہ کے مطابق فوری خارج کرے۔تما م فصلات کے ریٹ کاشت سے پہلے مقر رکیے جائیں اور ان خریداری بذریعہ پاسکو ،فوڈاور TCPکی جائے۔حکومت زرعی ادویات اور کھاد پر سبسڈی دینے کی بجائے کسانوں کو Direct بیج کھاد اور زرعی ادویات کی قیمت کم کر کے دی جائے کسانوں سے گندم 1400 روپے من خریدی گئی۔پاکستانی قوم کو 1400روپے کے حساب سے آٹا دیا جائے۔میانوالی اور ڈی جی خان کو ہارڈ ایریا قرار دیا جائے۔اس موقع پر مرکزی کوراڈینیٹر ملک ذوالفقار حسین اعوان ،چوہدری تبسم ،راجہ خاں ،طاہر کمبوہ ،سلیم میموکا ،عباس کلیار ،وسیم ،واجد نول،عبدالغفورکلاچی،اسماعیل ہنجرہ ،راشد ڈوگر،اقبال ،علام محمد لنگریال ، ملک اکبر سیالکوٹی اسکے علاوہ تمام تحصیل صدور سیکرٹری موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن