ملتان ( نمائندہ خصوصی )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کے مزکزی صدر فضل غفار باچا، مرکزی جنرل سیکرٹری رانا محمد اقبال نون نے تمام صوبائی صدور اور سنٹرل کمیٹی کی مشاروت کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتوں کا بجٹ مسترد کردیا اس موقع پر ملتان ڈویڑن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ر یلی ایپکا یونٹ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہواجس کی قیادت رانا اقبال نون نے کی،ر یلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال نون نے کہا کہ یہ ہڑتال کا سلسلہ ایپکا نے حکومت پاکستان و پنجاب سے مطالبات تسلیم نہ کرنے اور مہنگائی میں ہوشر بااضافہ،یوٹیلیٹی بل اور اشیا خرد نوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کے خلاف احتجاجی پروگرام دے دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات میں شامل سرکاری ملازمین کے پے سکیل کی ازسرنواور تمام اڈھاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں زم کئے جائے وفاقی اور صوبائی سطح پر ہاوس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو ساٹھ فیصد کی شرح سے رننگ پر دیا جائے،پورے ملک کے ملازمین کو یکساں شرح سے تنخواہ اور الاونس دیا جائے عدلیہ اور سیکرٹریٹ کے ملازمین میں تنخواہوں کا فرق ختم کیا جائے اب گریڈیشن سے رہ جانے والے تمام ٹیکینیکل اور نان ٹیکینیکل پوسٹوں کو فوری اپ گریڈ کیا جائے انشورنس کی رقم ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر بمعہ منافع دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، اور کنٹریکٹ پالیسی ختم کی جائے کنوینس، میڈیکل الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فوری پر منظور کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار اسلام ا?باد تک کیا جائے گا اس کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا اس موقع پر غلام عباس کھوکھر، سید ارشاد حسین نقدی، مخدوم اظہر حسین گیلانی، قاری محمد طارق کھوکھر، ملک عالم شیر اعوان، محمد اجمل شاکر، چودھری لطیف، بشیر احمد جوئیہ، شاہرے خان، محمد علی، مہر محمد ہراج، سید علی حیدر شاہ،ملک توفیق احمد، عثمان وائی، شاہد خان،سید اقبال شاہ، محمد شریف بھٹی، صفدر اعوان ودیگر ایپکا کے عہدیداران و کارکنوں نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔