لاہور (پ ر) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور نیسپاک۔ سی ای سی کے بھرپور تعاون کے ساتھ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے الیکٹریکل اور میکنیکل کام کے ذمہ دار سی آر۔ نورنکو کی جانب سے کام مکمل کرلیا گیا اور حکام کی جانب سے اسکی تکمیل کی تحریری طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔ اب یہ پروجیکٹ اس وقت سی آر۔ نورنکو کی مکمل معاونت سے مشترکہ انتظام کے تحت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سپرد کیا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ پر کام کا معیار اطمینان بخش رہنے کے باعث اسے حکام کے سپرد کرنے کے عمل میں مدد ملی ہے۔ اس پروجیکٹ کو سازگار حالات میں حکام کے سپرد کرنے کے ساتھ ہی عوامی سطح پر ٹرین پروجیکٹ کو متعارف کرانے کی راہ تیزی سے ہموار ہوگی۔