سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی، 37 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندے کے بعدتیزی کی واپسی ہوئی ،100 انڈیکس میں 322.41 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔100انڈیکس کی 37 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی جبکہ انڈیکس 37001.44 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 0.88 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاروں کی طرف سے 23 کروڑ 70 لاکھ 76 ہزار 765 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن