فیصل آباد، لیڈی وارڈن کا ریپ، اہلکار معطل، منڈی فیض آباد میں لڑکی سے زیادتی

Jul 17, 2020

منڈی‘ فیض آباد‘ فیصل آباد‘ پیر محل (نامہ نگاران+ آن لائن) فیصل آباد میں لیڈی وارڈن سے زیادتی پر ٹریفک اہلکار کو معطل کر دیاگیا۔ پیر محل میں امام مسجد نے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی کو بے آبرو کر دیا۔ پیر محل میں دوشیزہ سے زیادتی، رقم دینے سے انکار پر قابل اعتراض تصاویر متاثرہ لڑکی کے بھائی اور اپنے دوستوں کو بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 11 جولائی کو انچارج ٹریفک وارڈن مبشر کو ساتھی ٹریفک پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر معطل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ سی ٹی او سردار آصف نے ٹریفک وارڈن مبشر سعید کو معطل کر کے انکوائری شروع کروا دی ہے۔ منڈی فیض آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں قلعہ میاں سنگھ میں امام مسجد نے پندرہ سالہ لڑکی کو گھر میں داخل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا جاتا ہے امام مسجد محمد آصف کے عمل کی اطلاع گاؤں کے افراد نے مقامی تھانہ کو دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو میڈیکل لیگل کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پیر محل یونس ٹاؤن کی رہائشی لڑکی سے بستی سی پلاٹ کے محمد وسیم ولد مظہر حسین نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کرکے بارہا ہوس کا نشانہ بنایا اور برہنہ تصاویر بھی بناتا رہا۔ دھمکیاں دیکر 50 ہزار روپے بھتہ بھی مانگنا شروع کر دیا۔ انکار پر محمد وسیم نے اپنے دوستوں بلال‘ بابر حسین اور زیادتی کا شکار دوشیزہ کے بھائی محمد بلال کو برہنہ تصاویر بذریعہ موبائل واٹس ایپ کر دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں