سی ٹی او اور کمشنر لاہور کا بارش کے بعد پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ

Jul 17, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابد اور کمشنر لاہور نے بارش کے بعد جمع ہونے والے کی پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ کیا۔ سی ٹی او نے لکشمی چوک ،مال روڈ، ریلوے اسٹیشن، علامہ روڈ پر پانی کی نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدا یت کی کہ مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر موثر اقدامات کریں اور نکاسی آب کیلئے واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔

مزیدخبریں