یمن کی بندرگاہ پرپانچ سال سے لنگرانداز جہاز دنیا کے لیے خطرہ قرار

نیویارک/صنعاء (این این آئی )مغربی یمن میں الحدیدہ گورنری کی راس عیسی بندرگاہ پر پانچ سال سے لنگر انداز ایک گیس بردار بحری جہازایف ایس او صافرکو نہ صرف یمن بلکہ پوری دنیا اور عالمی جہاز رانی کے لیے ٹائم بم قرار دیا جا رہا ہے۔اسی تناظر میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبد اللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن کی راس عیسی بندگاہ پر پانچ سال سے مرمت کے لیے لنگر انداز جہاز صافردنیا اور بین الاقوامی سطح پر نیوی گیشن کیلیے خطرہ بن چکا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق محفوظ ریزروائر سے متعلق سیشن کے دوران سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں المعلمی نے کہا کہ حوثی صافرجہاز اور اس پر موجود گیس کے ذخائر کے معاملے میں دنیا کو بلیک میل کررہے ہیں۔ یہ جہاز عالمی ماحولیاتی تباہی کا باعث بن کر پوری دنیا کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔اس کی فوری مرمت اور جہاز کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے کے لیے عالمی برادری کو فوری حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن