جدہ (اے پی پی) سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ترکی اور شام کی چھ بینکنگ کمپنیوں اور شخصیات کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی سلامتی کے ادارے نے دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے چھ ملکوں کے تعاون سے ترکی اور شام میں تین بینکنگ کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔ ان کمپنیوں نے مبینہ طور پر داعش تنظیم کو رقوم ٹرانسفر کی تھیں۔
سعودی عرب: داعش کی مالی معاونت پر چھ شخصیات اور ادارے بلیک لسٹ
Jul 17, 2020