چین کی ہانگ کانگ خودمختاری ایکٹ کی شدید مذمت ، امریکی سفیر کی طلبی

Jul 17, 2020

بیجنگ(اے پی پی) چین کے نائب وزیر خارجہ جینگ زے گوانگ نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نام ہانگ کانگ خودمختاری ایکٹ پر دستخط کے حوالے سے چین میں امریکی سفیر ٹیری ایڈورڈ برانسٹاڈ کو طلب کرتے ہوئے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔ چینی ریڈیو کے مطابق جینگ زے گوانگ نے واضح کیا کہ امریکی اقدام کے باعث ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کو بدنیتی کے ساتھ پامال کیا گیا ہے، ہانگ کانگ کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے اور چینی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فعل چین کے داخلی امور میں کھلی مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہے، چین اس کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔

مزیدخبریں