مزارشریف /قلعہ نو/غزنی (شِنہوا)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 21طالبان ہلاک اور16زخمی ہوگئے جبکہ 8سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے، مشرقی صوبہ غزنی میں افغان صدر کے دورے کے دوران راکٹ حملوں میں5 شہری زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ کے دولت آباد ضلع طالبان کا سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، جھڑپوں میں کم از کم8اہلکار، 8جنگجو ہلاک ہو گئے۔ادھر افغان مغربی صوبہ بادغیس میں فوج نے طالبان چوکیوںپر کئی اطراف سے حملہ کو پسپا کرکے ہوئے زمینی اور فضائی کارروائی کر کے13 جنگجوہلاک جبکہ16 کو زخمی کردیا۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ ضلع قادس پر قبضے کی طالبان کی کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں۔تاہم تین گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں دو فوجی ہلاک ، ایک زخمی اور دیگر تین کو جنگجوؤں نے اغوا کرلیا۔دوسری جانب افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کے دورے کے دوران مشرقی صوبے غزنی کے دارالحکومت غزنی شہر پر 4 راکٹوں کے حملہ میں 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ اس کی تصدیق فوج نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کی۔
افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ،جھڑپیں،8فوجی،21طالبان ہلاک ،16زخمی
Jul 17, 2020